خزانہ، کارپوریٹ امور اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے 2017-2016 کے عام بجٹ میں ایک نئی صحت تحفظ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ میں آج اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کے کسی رکن /ارکان کے سنگین طور پر بیمار ہو
جانے کی صورت میں اس کا غریب اور معاشی اعتبار سے کمزور کنبوں کی مالی صورتحال پر سخت مالی دباؤ پڑتا ہے، جس سے اقتصادی تحفظ کی بنیادہل جاتی ہے۔
ایسے کنبوں کی مدد کرنے کے لئے حکومت ایک نئی صحت تحفظ اسکیم کا آغاز کرے گی، جو فی کنبہ ایک لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ دستیاب کرائے گی۔